جیل میں عدم سہولیات سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

جیل میں عدم سہولیات سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو  متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جیل میں اے کلاس اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم 9مئی کے کیس میں جیل میں ہیں ،ان کو  انکے عہدے کے مطابق سہولیات نہیں دی جارہیں ،عدالت جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے ، دوسری طرف ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف انکی درخواست نادرا کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی ،نادرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا، بیرسٹر سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ نادرا نے سیاسی بنیادوں پر شناختی کارڈ بلاک کیااوروجوہات نہیں بتائیں، عدالت بینک کواکاؤنٹ بحال کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں