موجودہ نظام کو شرم دلاتے رہیں گے سلمان اکرم ، عدالتوں نے مایوس کیا ، گوہر
راولپنڈی، اسلام آباد (دنیا نیوز، اپنے نامہ نگار سے )اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ موجودہ نظام سے بہرحال ٹکراتے رہیں گے۔
ہم موجودہ نظام کو شرم دلاتے رہیں گے ۔ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے ، بانی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں ۔ لاہور میں بانی کی نو مئی کے کیسز میں ضمانتیں منسوخ ہونے پر افسوس ہے ، ہم سپریم کورٹ جائیں گے ۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردینگے ۔عدالتوں نے مایوس کیا لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی کو انصاف ملے گا۔ یہ ووٹ ہمارا نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کا ہے ، اگر بانی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے ۔