بھارت نے چناب میں پانی چھوڑ دیا، نچلے درجے کا سیلاب
سیالکوٹ، وزیر آباد، علی پور چٹھہ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے بغیر پیشگی اطلاع کے بگلیہار ڈیم کے سپل وے کھول دئیے۔۔۔
دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ،پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی اور دریا میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد ایک لاکھ 8ہزار 171کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے تاہم دریائے مناور توی اور دریائے جموں توی معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ اری گیشن حکام کے مطابق چناب میں پانی کی سطح سے ابھی خطرے کی کوئی بات نہیں۔