ریلیف کیسے ملا؟، مشال یوسفزئی کا طنز

ریلیف کیسے ملا؟، مشال یوسفزئی کا طنز

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اندر ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی رہنما مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی اور سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا "ریلیف"کیسے مل گیا۔

مشال یوسفزئی نے اپنے پیغام میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ پارٹی کے کئی رہنما روپوش ہیں اورسینکڑوں کارکن جیلوں میں ہیں ،بس حیرت ہو رہی ہے ، ہنسی آ رہی ہے ۔اس پیغام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مشال سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی پارٹی کیلئے باعزت ہے ، ویڈیو ہٹا دینی چاہئے ۔ مشال یوسفزئی نے علی امین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے سوال کا تسلی بخش جواب نہیں ملتا، ویڈیو ڈیلیٹ نہیں ہوگی ۔مشال یوسفزئی نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے تحفظات پارٹی کے اندرونی فورم پر اٹھائے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں