بریت کی درخواست منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے آزادی مارچ کے مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی بریت درخواست منظور کرلی۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے ترنول جلسہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر فائر نگ کیس میں غیر حاضر ملزمان کو طلبی کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرد یئے ۔