ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق

میانوالی ،دیپالپور، اوکاڑہ ، بصیر پور (نمائندگان دنیا ، اے پی پی )ٹریفک کے مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے کڑی خیسور چشمہ روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔مرنے والوں میں لیڈی ڈاکٹر ماں ،اسکے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت رودہ منیر ،محمد معتصم ، محمد طلحہ ، وسیم اﷲ اور مز مل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائی شروع کی۔ جاں بحق افراد کو تباہ شدہ کار سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دیپالپور پاکپتن روڈ پر اللہ پور سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارباپ بیٹا جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوگیا ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب تینوں افراد موٹر سائیکل پر پاکپتن سے دیپالپور آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے ان سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں باپ اعظم اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ سوار عمر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں