مخصوص نشستیں :حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں میں رابطے تیز

 مخصوص نشستیں :حکمران اتحاد اور  اپوزیشن جماعتوں میں رابطے تیز

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )مخصوص نشستوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد سمیت اپوزیشن جماعتوں نے جوڑ توڑ کے لئے رابطے تیز کر د ئیے اس ضمن میں مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف نے جے یو آئی کی قیادت سے ملاقاتیں را بطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد جے یو آئی کے کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومت اوراپوزیشن سرگرم ہوگئی ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی سمیت دیگر نے جے یو آئی کے سربراہ سے مختلف اوقات میں رابطے اور ملاقاتیں کیں ،دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بھی جے یو ٓآئی کومخصوص نشستیں واپس کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حوالے سے بھی رابطے جاری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں