وزیراعظم سے قطری خاتون کوہ پیما اسماالثانی کی ملاقات ،پرتپاک مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم سے قطری خاتون کوہ پیما  اسماالثانی کی ملاقات ،پرتپاک  مہمان نوازی پر اظہار تشکر

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیما شیخہ اسما الثانی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔

 وزیراعظم نے شیخہ اسما الثانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورانہیں پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کیلئے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کا پاکستان میں ہونا پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے ۔ شیخہ اسما الثانی نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں