یورپی یونین پاکستان کو2کروڑ یورو امداد دیگا، معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )یورپی یونین پاکستان کو دو کروڑ یورو امداد فراہم کریگا ۔اس کیلئے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ۔
وفاقی وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا، یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے ۔مذکورہ معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے ،یہ منصوبہ یورپی یونین کے طویل مدتی اشارتی پروگرام 2021-2027 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا۔