صدر بارے خبریں پھیلانا عدم استحکام پیدا کرنا ہے ،گورنر پنجاب

صدر بارے خبریں پھیلانا عدم استحکام پیدا کرنا ہے ،گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے اداروں میں میرٹ کی بالادستی ناگزیر ہے ۔ صدر مملکت کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔

یہ بات اُنہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہائوس اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے اداروں میں میرٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی ترقی کے اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کو اس جگہ لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سب کو اپنا مثبت حصہ شامل کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں