چینی پر ٹیکس چھوٹ ،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے نجی شعبے کو 30 ستمبر 2025 تک درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا جبکہ 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی چھوٹ دی گئی ہے ۔
یہ فیصلہ پہلے چینی کی بڑے پیمانے پر برآمد کے بعد آیا جس سے ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب درآمد کے ذریعے قلت کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔