ایف بی آر نے کسی تاجر کو گرفتار کیا تو جواب دینگے ، انجمن تاجران

ایف بی آر نے کسی تاجر کو گرفتار کیا تو جواب دینگے ، انجمن تاجران

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہایف بی آر نے کسی تاجر کو گرفتار کیا تو ہم جواب دینگے ، ایف بی آرکرپشن کا گڑھ ہے ، ملک بھر کے تاجر اس کالے قانون کیخلاف متحد ہیں ،حکومت تاجروں پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ایف بی آر کی ملازمین کے اثاثے چیک کروائے ، حکومت نے ان اندھے قوانین کو واپس نہ لیا تو ملک کے سوا کروڑ تاجر سڑکوں پر ہونگے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی، پشاور چیمبر اینڈ سمال ٹریڈرز کے صدر شکیل احمد خان، خالد چودھری ، سردار ثاقب، رانا خرم و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر کو خبردار کرتے ہیں کہ اگرکوئی اہلکار کسی تاجر کو گرفتار کرنے آیا تو اسے ہم جواب دیں گے ، ایف بی آر والوں کی چھان بین کی جائے تو اتنا مال نکلے گا کہ ملک کا آدھا قرض اتر جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں