پختونخوا:فائرنگ، دو خاندانوں کے 7سمیت 9افراد قتل

پختونخوا:فائرنگ، دو خاندانوں کے 7سمیت 9افراد قتل

پشاور، کوہاٹ (نیوز ایجنسیاں) خیبرپختونخوا میں گھریلو جھگڑوں اور تنازعات کے باعث فائرنگ سے دو خاندانوں کے 7سمیت 9افراد قتل ہوگئے۔

ضلع کرک کے علاقے  سورڈاگ میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو اس کی بیوی اور دو کم سن بیٹیوں سمیت  قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک بچہ شدید زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں میں نبیراللہ ، اس کی اہلیہ امبرین اور دوبیٹیاں حلیمہ اور آمنہ شامل ہیں، واقعہ مبینہ خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہے ۔ ادھر ضلع کرک کے علاقے صابر آباد میں موسیقی کی محفل میں فائرنگ سے مقامی فنکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا واقعہ گرگری میں پیش آیا جس میں چنڈہ خرم کا فنکار شاہین جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے گاؤ ں ٹیٹارہ میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے سسرال آئے عامر نے فائرنگ کر کے ساس، سسر اور بہنوئی قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ مشتاق خان ، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔ دریں اثنا کوہاٹ بائی پاس پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 کے قریب سجا د نامی شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں