پولیو لاعلاج ، والدین کا فکر مند نہ ہونا حیران کن : وزیر صحت

 پولیو لاعلاج ، والدین کا فکر مند  نہ ہونا حیران کن : وزیر صحت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو وائرس چاروں صوبوں میں موجود اس کا کوئی علاج نہیں، والدین پولیو سے بچائو کے لئے بچوں کو قطرے لازمی پلائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے انسدادِ پولیو کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو رہی ہے ،2025 کے دوران اب تک پولیو کے 14 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پولیو کے مہلک اثرات سے آگاہی کے باوجود بعض والدین کا اپنے بچوں کے لیے فکرمند نہ ہونا حیران کن ہے ،والدین پولیو کے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے ہمارے پولیو ورکرز سے خود رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں