پنجاب اسمبلی :خاتون رکن اسمبلی نے ہراسگی کی درخواست سپیکر کو جمع کرادی

پنجاب اسمبلی :خاتون  رکن اسمبلی نے ہراسگی کی  درخواست سپیکر کو جمع کرادی

لاہور( سیاسی نمائندہ )پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن اسمبلی نے ورک پلیس ہراسگی کی درخواست سپیکر پنجاب اسمبلی کو جمع کرادی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ورک پلیس ہراسگی کی درخواست جمع کرائی۔راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن کے معطل 26 ارکان میں سے چار اپوزیشن ارکان اسمبلی کی ریکارڈنگ بھی سپیکر کو ارسال کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی بھی گالیاں دینے میں پیش پیش رہیں۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے رولز آف پروسیجرز 223 کی پاسداری نہیں کی۔ درخواست کامتن رہا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں