پولیس کسی کی سفارش نہ مانے

پولیس کسی کی سفارش نہ مانے

پشاور(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن امان کی بہتری اور عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

 کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔"پولیس افسران و اہلکار کسی کی بھی سفارش نہ مانیں، میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ ہم نے گزشتہ مالی سال میں پولیس فورس کا بجٹ بڑھا کر 124 ارب روپے کردیا تھا جسے رواں سال مزید بڑھا کر 158 ارب کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پولیس لائنز پشاور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں