توشہ خانہ 2کیس کی سماعت بغیر کارروائی24جولائی تک ملتوی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندکی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ روز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی،بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف عدالت پیش ہوئے ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ترنول جلسہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر فائزنگ اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت بغیر کارروائی 8 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔دوران سماعت تھانہ مارگلہ کے 26 نومبر کے مقدمہ میں ملزم کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے اور سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں ملزموں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کردیئے ،آئندہ سماعت پر ملزموں کے وکلاء وکالت نامہ جمع کروائیں گے جبکہ استغاثہ کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے ،عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ میں گرفتارپی ٹی آئی کے 11 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈمیں چار روزکی توسیع کردی۔ سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے گرفتار11 ملزموں کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ملزموں کی جانب سے مزید لوگوں کے نام بتائے گئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے بعد ازاں تمام ملزموں کومزید چار روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔