ڈی پی او کا شاہانہ دفتر ، ویڈیو شیئر کردی
کراچی ، حافظ آباد (آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈی پی او حافظ آباد کے شاہانہ دفتر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس پولیس افسر کے دفتر کو دیکھیں جس کے اخراجات آپ کے دئیے گئے ٹیکس سے پورے کیے گئے ہیں۔
ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ "اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو اپنی تنخواہ پر 38.15 فیصد اور اپنے خاندان کے لیے دودھ کے ہر پیکٹ یا گھی کے ہر ڈبے پر18 فیصد سیلز ٹیکس کیوں ادا کرنا پڑتا ہے ، تو براہ کرم اس پولیس افسر کے دفتر کو دیکھیں جس کے اخراجات آپ کے دئیے گئے ٹیکس سے پورے کیے گئے ہیں۔