مستقبل کی سیاست عمران خان سے جڑی

 مستقبل کی سیاست عمران خان سے جڑی

لاہور(دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جڑی ہے اور اصل مسئلہ ان کی رہائی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید سیاسی جماعتوں کی گنجائش نہیں، جو بھی نئی پارٹی بنے گی وہ ریحام خان کی پارٹی جیسی حیثیت رکھے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت بانی کو جیل میں رکھنے میں ملوث ہے تاکہ ان کی قیادت کو کمزور کیا جا سکے ۔ موجودہ قیادت کسی تحریک کی اہل نہیں اور عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہے ، عالیہ حمزہ کا بھی تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے ، اگر بانی کے بیٹے سیاسی منظرنامے پر آتے ہیں تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں