ایرانی صدر 26 جولائی سے پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد (وقائع نگار) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر چار روزہ دورے پر پاکستان آ ئیں گے۔
دورے کے دوران وہ وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوران اقتصادی، سییورٹی سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔