پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 28 فیصد تک اضافہ

پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں  میں 28 فیصد تک اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگرامز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ ملک کی اس بڑی جامعہ کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ایل ایل ایم پروگرام کی فیس میں 7,825 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس  کے بعد گزشتہ برس کے مقابلے میں اس میں مجموعی طور پر 59 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ اسی طرح ایم فل ڈینٹسٹری کی فیس میں 57 فیصد، جب کہ ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا۔بی ایس سی، بی کام، بی بی اے اور ایم بی اے پروگرامز کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہو گا۔ یہ اضافہ جامعہ کی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں