سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کا خطرہ نیشنل سائبر ٹیم کی ایڈوائزری جاری

سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کا خطرہ  نیشنل سائبر ٹیم کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ سے بچنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

 ایڈوائزری کے مطابق سوشل میڈیا موبائل وٹس ایپ ،لنکس اور ملازمت کے دھوکے سے ہنی ٹریپ کیا جا رہا ہے ، ،ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ہنی ٹریپ سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا اوروٹس ایپ پر انجان لوگوں سے دوستی مت کریں، کسی نامعلوم واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں، ذاتی نوعیت کی معلومات کسی انجان واٹس ایپ نمبر پر شیئر مت کریں، واٹس ایپ گروپ میں آنے والے نامعلوم لنکس مت کھولیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں