ائیرپورٹس پر وی آئی پی لین کے کنٹرول کے معاملے پر پی اے اے اور اے ایس ایف میں تنازع

ائیرپورٹس پر وی آئی پی لین کے  کنٹرول کے معاملے پر پی اے  اے اور اے ایس ایف میں تنازع

لاہور(نیوز رپورٹر)ملکی ائیرپورٹس پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے )اور اے ایس ایف کے درمیان وی آئی پی لین کے کنٹرول کے معاملے پر تنازع شروع ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق اے ایس ایف نے سکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنانے کے لیے وی آئی پی لین ٹو کا چارج سنبھال لیا اور اس حوالے سے اے ایس ایف نے مراسلہ بھی جاری کر دیا۔تاہم ترجمان پی اے اے کے مطابق ائیر پورٹ اتھارٹی کو وزرات دفاع کی طرف سے کوئی مراسلہ نہیں ملا۔ اے ایس ایف زبردستی یک طرفہ فیصلہ کرکے وی آئی پی لین کا کنٹرول لینا چاہتی ہے ۔اے ایس ایف کے مراسلہ کے مطابق ہوائی اڈے کے احاطے کے حساس علاقوں میں آپریشنل کنٹرول کو بڑھانے کے لیے یہ اقدام کیے ہیں، مراسلہ میں 9 جولائی کے وزارت دفاع کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے ۔مراسلہ کے مطابق اے ایس ایف نے تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین ٹو کا مکمل کنٹرول اور انتظام سنبھال لیا ہے ۔ اے ایس ایف کے چارج سنبھالنے کے بعد پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی یا پرائیویٹ سکیورٹی کو لین-II میں رسائی کی اجازت نہیں ۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق معاملے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ہے ،اتھارٹی صورتحال سے باخبر ہے ۔ تاحال اس ضمن میں متعلقہ منسٹری سے کوئی باضابطہ مراسلہ موصول نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں