ڈکیتی مزاحمت پر مشروب ایجنسی کامالک شدید زخمی، 11لاکھ 60 ہزارلوٹ لئے

 ڈکیتی مزاحمت پر مشروب ایجنسی کامالک  شدید زخمی، 11لاکھ 60 ہزارلوٹ لئے

قصور، کوٹ رادھاکشن(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فونزاور موٹر سائیکلیں چھین لیں، مزاحمت پرمشروب ایجنسی کے مالک کوزخمی کردیا ۔

مشروب ایجنسی کامالک ملک رمضان 11 لاکھ 60 ہزار روپے بینک جمع کرانے جارہا تھا کہ کلارک آبادکوٹ  رادھاکشن کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، اسے نازک حالت پرلاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ کھڈیاں کے نزدیک ڈاکوؤں نے حافظ جابر سے 53 ہزار 600 روپے ، موبائل ، موٹرسائیکل چھین لی۔ بائی پاس پھولنگر کے قریب انور بلال سے 60 ہزار ،موبائل چھین لیا۔ آدھن روڈ پرڈاکوؤں نے عبدالصمد سے ہزاروں روپے ،موبائل چھین لیا۔ نادرا دفتر کھڈیاں سے جمعہ خاں ،کوٹ رادھاکشن سے فیضان اورملتان روڈ پتوکی سے ساجد خوشی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں