بنوں :بسیہ خیل پولیس سٹیشن پرفتنہ الہندوستان دہشتگردوں کا حملہ
پشاور ،لاہور،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں )بنوں میں رات گئے بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق رات تقریباً 1:35 بجے پولیس سٹیشن بسیہ خیل پر دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے سنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا،فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناراولپنڈی میں سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، ملزم موسی ٰکے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول بٹن، حفاظتی فیوز وائر (7 فٹ)اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔