جماعت اسلامی کا اسلام آباد کیلئے کوئٹہ سے شروع لانگ مارچ لورالائی پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا اسلام آباد کیلئے کوئٹہ  سے شروع لانگ مارچ لورالائی پہنچ گیا

لورا لائی(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی بلوچستان کا صوبے کے مختلف مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والا لانگ مارچ راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود لورالائی پہنچ گیا۔

لانگ مارچ کا قافلہ کوئٹہ میں ایدھی چوک سے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوا۔لانگ مارچ سے قبل میڈیا سے گفتگو اور مارچ شرکا سے خطاب میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کا کہناتھا کہ آج ہمارا اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ شروع ہو رہاہے ، ہم اسلام آباد میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے دھرنا دیں گے ، وزیراعظم اور صدر کے اختیارات کاعلم ہے ، ہم محسن نقوی کے پاس مطالبات پیش کریں گے ۔لانگ مارچ کے شرکا رات لورالائی میں قیام کے بعدآج ہفتے کی صبح ڈیرہ غازی خان کیلئے روانہ ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں