شبقدر:بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
پشاور(این این آئی)شبقدر کے علاقہ دلہ زاک میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ملزم اعجازنے گھرمیں والد سے تکرارپر فائرنگ کردی، جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے ، تھانہ سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی نواز شریفکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔