کرپشن ریفرنس : سماعت 16 ستمبرکو ہوگی

  کرپشن ریفرنس : سماعت 16 ستمبرکو ہوگی

لاہور (کورٹ رپورٹر) گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جس میں عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جگہ ان کے پلیڈر مختیار احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزموں نے ذاتی حیثیت میں حاضری دی۔پرویز الٰہی کو بیماری کی بنیاد پر عدالت نے مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں