نیا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کون ہوگا ؟
لاہور(سیاسی نمائندہ )اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی نا اہلی کے معاملہ پر نئے اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ملک احمد خان بھچر کے عدالت جانے کے فیصلے سے مشروط کر دیا گیا۔پنجاب کا اگلا اپوزیشن لیڈر کون ہو گا۔
تاحال فیصلہ نہ ہو سکا، پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ نہ ہونے تک ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اپوزیشن لیڈر کے فرائض انجام دیں گے ، تاحال پارٹی نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر غور بھی نہ شروع کر سکی۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی ملک احمد بھچر کو عدالت سے ریلیف ملنے کی منتظر ہے ۔عدالت سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں نئے اپوزیشن لیڈر بارے سوچا جائے گا۔