یوم آزادی پر سجاوٹ مقابلوں کا اعلان

یوم آزادی پر سجاوٹ مقابلوں کا اعلان

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے صوبے بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات کے لیے بھرپور شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوگی اور دہشت گردی کی دھمکیاں سندھ میں یوم آزادی کی تقریبات میں خلل نہیں ڈال سکتیں۔ سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والی تقریبات کا مرکزی موضوع ’’معرکۂ حق‘‘ہو گا، جو قومی فخر اور ظلم کے خلاف سچ کی فتح کی علامت ہو گا۔یوم آزادی تقریبات کایکم اگست سے آغازہوگا،عمارات، گاڑیوں اور رکشوں کی سجاوٹ کے مقابلے میں بہترین سجاوٹ پر انعامات دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں