پختونخوا کا امن صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے خراب ہوا،فیصل کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ مظلوموں کی داد رسی ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے خراب ہوئی ہے ۔گورنر ہائوس میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے وفود سے ملاقات کے دوران گورنر نے کہا کہ افغانستان سے اسرائیل اور انڈیا پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت افغانستان سے مذاکرات پر زور دے رہی ہے ۔پاکستان میں میڈیا دو دھاری تلوار ہے ۔پاکستان میں دنیا کی نسبت سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہے ۔ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ، کیا۔