106 افسروں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپیشل پروفیشنل پے سکیل اور ایم پی سکیل میں تعینات 106 افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے اورتھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے لیے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تشکیل کردہ کمیٹی تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے لئے کمپنی منتخب کرے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تشکیل کردہ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل شہباز ہمایوں، ڈائریکٹر رانا ناصر امین اور ڈائریکٹر بشریٰ ایوب شامل ہیں ۔ کمیٹی تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے لیے کمپنی کی سلیکشن کرے گی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ افسران کی کارکردگی کے بارے لیے ہیومن ریسورس ،ایڈمنسٹریٹو اور آڈٹ کمپنیوں کی خدمات لینے کی منظوری دی ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں میں خصوصی پے پیکیج لینے والے افسران کی کارکردگی کا جائزہ اور آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔