گریڈ 20 کے 2افسر تبدیل، شاہد چیمہ ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سیکر ٹریٹ سروس گریڈ 20 کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن شاہد نواز چیمہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کیا گیاہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے ۔