پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا:واوڈا

پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا:واوڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے ،آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا۔

 پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔ ایکس (ٹویٹر) پر بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے ، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8 سیٹوں کے بجائے 5 سیٹیں کیسے ؟ اور کیوں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید نا اہلیاں ہوں گے سب بتاؤں گا۔ یہ بھی بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے لین دین کے معاملات کیا ہیں، اچانک سے گنڈا پور اور پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں شروع ہوا؟ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں