چوری کے 244 ارب واپس کریں

چوری کے 244 ارب واپس کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جو 244ارب روپے آپ نے چوری کیے وہ توعوام کو واپس کریں،تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔

عوام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلیم، معیشت، صحت، روزگار کی جنگ جیتنا بھی ضروری ہے ۔ جہالت، بے روزگاری اور معیشت کیلیے جہاد کرنا ہو گا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا، کیا 78 سال میں ہم نے عوام کو بھوک، غربت، بے روزگاری سے آزادی دی؟۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6سال میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں نے ملک پر حکومت کی، ہم نے تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں