ٹنڈو الٰہ یار:تیل کے ذخائر دریافت یومیہ275بیرل پیداوار

ٹنڈو الٰہ یار:تیل کے ذخائر دریافت   یومیہ275بیرل پیداوار

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع ٹنڈو الٰہ یار سندھ میں واقع چاکر-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے تیل دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 یہ دریافت ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ہوئی جس میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد حصہ ہے ۔چاکر-1 کنواں 2 جون 2025 کو کھودا گیا اور 1926 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ وائر لائن لاگز اور ریزروائر ایویلیوایشن کی بنیاد پر سینڈ-بی زون میں ٹیسٹ کیے گئے جس سے یومیہ 275 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران لوئر رنیکوٹ فارمیشن میں بھی تیل کی موجودگی کے شواہد ملے جس کی مزید جانچ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں