جماعت اسلامی آج ’’یوم حقوق کشمیر و فلسطین‘‘ منائے گی

 جماعت اسلامی آج ’’یوم حقوق کشمیر و فلسطین‘‘ منائے گی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی آج 5 اگست کو ‘‘یوم حقوق کشمیر و فلسطین’’ کے طور پر منائے گی۔

اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما خطاب کریں گے ۔حافظ  نعیم الرحما ن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 5اگست کو اہل کشمیر و فلسطین سے اظہار یکجہتی کرے گی اور دنیابالخصوص اسلامی ممالک اور پاکستانی حکمرانوں کی ان مظالم کی جانب توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں