لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارکباد

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین  واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (نامہ نگار، نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا۔

 وزیراعظم نے انہیں وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے وہ بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین واپڈا کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں