چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مٹھائی بھی مہنگی
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔ملک میں چینی بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی ہوگئی۔