بیٹے گرفتار ہونگے تو لیڈر بنیں گے

بیٹے گرفتار ہونگے تو لیڈر بنیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔۔۔

 رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات بھی کروائی جائے گی اور سکیورٹی بھی دی جائے گی لیکن اگر وہ یہاں آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے تحریک کو لیڈ کرنا ہے تو پھر انہیں گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ پھر وہ لیڈر بنیں اور عمران خان کی پارٹی کو لیڈ کریں۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو سیاست کرنی چاہئے ، سیاسی پارٹیوں اور لیڈر شپ کیساتھ بیٹھنا چاہئے ۔ ایسا نہیں کہنا چاہئے کہ ہم صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کریں گے ، سیاست دانوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، راستہ جو بھی نکلنا ہے ادھر سے ہی نکلنا ہے ،کوئی اگر یہ کہے کہ باقی سب کو نہیں چھوڑوں گا یا میں ختم کر دوں گا تو ایسا نہیں ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں