خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

 خاتون کے ہاں 5  بچوں کی پیدائش

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، نومولود بچوں کی حالت بہتر نہ ہونے کے باعث انہیں نرسری میں شفٹ کردیا گیا۔

کھیالی کے رہائشی اسد کی اہلیہ کومل نے گزشتہ رات سینٹرل ہسپتال میں 5بچوں کو جنم دیا،جن میں4بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 3بیٹے پیدا ہوئے تھے، اب خاتون کے 4بیٹے اور 4 بیٹیاں ہو گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں