بانی پی ٹی آئی اپنے مقاصد کیلئے لوگوں کو استعمال کر رہے ، شرجیل

بانی پی ٹی آئی اپنے مقاصد کیلئے لوگوں کو استعمال کر رہے ، شرجیل

کراچی (سٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے 13 اگست کو عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، بانی پی ٹی آئی اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کے لیے لوگ ہمدری رکھتے ہونگے ،محبت کرتے ہونگے لیکن اب کوئی ان کے لئے اپنی چیز نہیں جلائیں گے ۔شرجیل نے بدھ کو عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہوگا ،تمام 27 ہزار نشستیں آن لائن بک ہو گئیں، رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے کنسرٹ دیکھنے کے شائقین سٹیڈیم کا رخ کرنے سے اجتناب کریں،اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزک کنسرٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی آڑ میں شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔ شہر نے بہت نفرتیں دیکھ لیں ،کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر رکاوٹ دور کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں