این اے 129 ضمنی الیکشن حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 129 ضمنی الیکشن حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ کے بعد امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ نعمان اور مہر اشتیاق احمد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں