عمران خان کا طبی معائنہ مکمل صحت یاب قرار

عمران خان کا طبی معائنہ مکمل صحت یاب قرار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پمز میڈیکل ٹیم نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا ہے ، عمران خان نے میڈیکل ٹیم کو کسی بیماری یا تکلیف کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی ، پمز میڈیکل ٹیم نے تقریبا چار ماہ بعد عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

 عمران خان کو بلڈ پریشر سمیت کوئی بیماری نہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کان میں کوئی انفیکشن نہیں، میڈیکل ٹیم کے مطابق عمران خان کو کانوں میں آواز گونج کی بیماری چار پانچ سال پرانی، ڈاکٹرز نے ادویات تجویز کر دیں ، پمز میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈینٹل کے ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل کے علی عارف شامل تھے ۔ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی ۔ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے ۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں