چوہنگ میں لڑکی پر نوجوان کا تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم نوجوان کی جانب سے ایک لڑکی پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کہ آمنہ سہیل نامی لڑکی موٹر سائیکل پر سودا سلف لینے کے لیے گھر سے نکلی تو ایک شخص نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ فرزانہ سہیل نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کروائی، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم پہلے بھی ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا رہا ہے اور وقوعہ کے روز اس نے اغواء کرنے کی کوشش بھی کی۔ایس ایچ او چوہنگ کی سربراہی میں دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے ۔جس کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔