ضیاء الحق کی 37ویں برسی، تقریبات میں خراجِ عقیدت پیش کیاگیا

ضیاء الحق کی 37ویں برسی، تقریبات  میں خراجِ عقیدت پیش کیاگیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی 37ویں برسی منائی گئی، اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں انہیں قومی و دینی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے ۔ ضیاء الحق17 اگست1988 ء کو بہاولپور کے نزدیکی علاقہ میں C130طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے ۔ برسی پر "مردِ مومن مردِ حق سے معرکۂ حق تک" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ان کے صاحبزادے اعجاز الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضیاء الحق شہید کو محبت اسلام کی وجہ سے ملتی ہے اور جو لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہیں وہ دراصل اسلامی نظریے کی مخالفت کرتے ہیں۔جنرل ضیاء نے آئین میں اسلامی دفعات شامل کر کے قوم کو حقیقی نظریہ دیا، آرٹیکل 2-اے ، 62 اور 63 انہی کا صدقہ ہیں۔ اگر ضیاء الحق جرات کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے تو آج پاکستان بھارت کو للکارنے کے قابل بھی نہ ہوتا۔ بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی کی کوششیں کر رہا، اسے سخت جواب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر انوار الحق نے کہا جنرل ضیاء نے اسلامی امت کو متحد کرنے کا کردار ادا کیا اور ایٹمی پروگرام مکمل کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں