پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل220کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ہوگی ۔واضح رہے کہ این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں