پشاور کارڈیالوجی کا ایک دن میں 14 ٹی اے وی آئی سرجریز کا عالمی ریکارڈ

پشاور کارڈیالوجی کا ایک دن میں 14  ٹی اے وی آئی سرجریز کا عالمی ریکارڈ

پشاور(این این آئی)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، ہسپتال نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹرانس کیتھیٹرک اے اورٹک والو امپلانٹیشن (TAVI)سرجریز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ترجمان رفعت انجم کے مطابق سربیا کے ہسپتال نے ایک دن میں13سرجریزکرکے ریکارڈبنایاتھا۔میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ بغیر سینہ کھولے دل کے والوز کو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا تاہم جدید TAVI ٹیکنالوجی نے اْن مریضوں میں کامیاب علاج ممکن بنایا جہاں اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہ تھی۔ ریکارڈ ساز آپریشنز میں پاکستان کے مختلف بڑے ہسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹس اور سرجنز نے بھی حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں