سینیٹ ـ اجلاس میں اچانک چوہا گھس آگیا،بجلی بند، اندھرا چھا گیا
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں بجلی نظام میں خرابی کے باعثٖ ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا بعدازاں بجلی کو بحال کر دیا گیا۔
ایوان میں اچانک چوہا بھی گھس آیا جس کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی۔ پریذائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوہا نہیں، چوہیا ہے جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔