آن لائن جوا کرانے والی 46ایپس غیر قانونی قرار

 آن لائن جوا کرانے والی  46ایپس غیر قانونی قرار

اسلام آباد ( نمائندہ دنیا ،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آن لائن جوا کرانیوالی درجنوں ایپس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 46 ایپلی کیشنز کی نشاندہی کرکے انہیں غیر قانونی قرار دے دیا اور ان کے خلاف فہرست جاری کردی ہے ۔

ایجنسی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو خط لکھ کر فوری طور پر یہ ایپس بند کرانے کی درخواست کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ایپلی کیشنز میں نہ صرف جوا کرانے والی ایپس بلکہ فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔ ان میں ایسی ایپس بھی موجود ہیں جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبرز تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔غیرقانونی قرار دی گئی ایپس میں ون ایکس بیٹ، چکن روڈ، ایواتار گیمز، دفا بیٹ، 22 بیٹ، کسومو، رابونا، ٹین کرک، پلنکو، بیٹ 365، میل بیٹ، پاری میچ، بیٹ ونر، 888 اسٹارز، تھنڈر پک، بی 9 گیمز، بینومو، آئی کیو آپشن، اولمپ ٹریڈ، اوکٹا ایف ایکس، انسٹافوریکس، ایوو ٹریڈ اور دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ "سم اونر ڈیٹیلز"، "پاک سم ڈیٹا"، "ای سم سروسز" اور اس نوعیت کی متعدد ایپس بھی فہرست کا حصہ ہیں جنہیں شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی کے باعث غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں